کوئٹہ،پشاور:(مانیٹرنگ ڈیسک)قلعہ عبداللہ میں ایف سی قلعہ کے قریب دھماکہ ،فائرنگ،4افراد شہید،متعدد زخمی ،جوابی کارروائی میں2دہشتگرد مارے گئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کو ایف سی قلعہ کے قریب مصروف مارکیٹ میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز سے اڑایا گیا، ،دہشتگرد بظاہر ایف سی قلعے کی دیوار کو اڑانا چاہتے تھے،زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ،دھماکے سے متعدد گاڑیاں ، دکانیں تباہ ہوگئیں،قبائلی رہنما حاجی فیض،سکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دریں اثنا مسلح افراد نے ایف سی قلعہ گلستان پر دستی بموں سے حملہ کیا،فوری جوابی کارروائی میں2دہشتگرد مارے گئے،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
قلعہ عبداللہ ،ایف سی قلعہ کے قریب دھماکہ ،فائرنگ، 4 شہید،2دہشتگرد ہلاک
















