اداکارہ سکینہ خان ناکام محبت پر بات کرتے جذباتی

: ( )اداکارہ سکینہ خان ناکام محبت پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

سکینہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی ، زندگی میں کبھی دل ٹوٹنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا جی حال ہی میں میرے ساتھ ایسا ہوا ہے اور مجھے اپنی محبت سے بہت امیدیں تھیں، انسان پر خود سے زیادہ امید اور یقین تھا لیکن جب وہ ٹوٹتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔

سکینہ خان نے کہا میں تکلیف کو بھی انجوائے کرتی ہوں کیوں کہ آپ دونوں نے ایک ساتھ بہت سے یادگار لمحے گزارے ہوتے ہیں، دونوں کے الگ ہونے کے باوجود امید ہے شاید وہ واپس آجائے جس کیلئے اللہ سے بھی دعا کرتے ہیں، شاید کچھ اچھا ہوجائے۔