بینکاک:(ایم این پی)پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیکر سکھوں کے روحانی پیشوا گرو نانک کے آبائی علاقے کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دےکر محبت کی نئی مثال قائم کر دی۔
شہیر آفریدی کی وائرل ویڈیو نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ،تحفہ دینے کےساتھ پاکستانی باکسر نے پیغام دیا پاکستانی عزت محبت کےساتھ جینا چاہتے ہیں،ویڈیو میں سکھ باکسر کو کرتار پور کی مٹی کا تحفہ حاصل کرکے خوش ہوتے اور چومتے دیکھا جا سکتا ہے۔
محبت کی نئی مثال قائم،پاکستانی باکسر کابھارتی حریف کو کرتار پور کی مٹی کا تحفہ
















