قومی یکجہتی کی ضرورت ،حکومت امریکی سفیر کو طلب کرے،حافظ نعیم الرحمن


کراچی:(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے بیان کیسے دیا؟ بھارت پہلگام واقعہ پر پاکستان کے تحقیقات کے مطالبے سے بھاگ رہا ہے، امریکی نائب صدر کے بیان سے تاثر ملتا ہے امریکہ بھارت کے موقف کو درست تسلیم کر رہا ہے، اپنے دوست ملک چین کی حمایت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا قومی یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا، 26اپریل کو فلسطین کےلئے کی جانے والی ملک گیر شٹر ڈاو¿ن ہڑتال میں پورا بلوچستان بند تھا، ہمیں بلوچوں کو ان کے حقوق دینے ہوں گے، لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنا ہوگا،پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں مسئلہ فلسطین و اہل غزہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، دونوں محاذوں پر کام کرنا ہوگا، اسرائیل اور بھارت دونوں کو امریکی حمایت حاصل ہے اور تینوں کا ایک شیطانی اتحاد ہے، بڑے شہروں میں ملین مارچ اور 26اپریل کی ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کے بعد 17مئی کو ایبٹ آباد اور 18مئی کو مالا کنڈ میں عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ کیا جائے گا اور صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی تیز اور موثر بنائی جائے گی۔