بینکاک:(ایم این پی)پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو ناکوں چنے چبوا دیا،شہیر آفریدی نے ترجوت سنگھ باوا کوزیر کرکے فتح اپنے نام کر لی۔
بھارتی باکسر تیسرے راونڈ میں ہی لڑکھڑا گئے ، چوتھے راونڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک آوٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دےدیا۔
کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہوگئے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہیر آفریدی کیلئے انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہاسندھ پولیس کو شہیر آفریدی پر فخر ہے،بھارتی حریف کو ناک آوٹ کرکے سندھ ،پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔
پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو ناکوں چنے چبوا دیا
















