لاہور (کرائم رپورٹر سے) صوبائی دارالحکومت میں سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلے،3مختلف مبینہ مقابلوں میں ملزمان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک،کوتوالی ، چوہنگ ،ماڈل ٹاﺅن میں 3 ملزم مبینہ مقابلوں میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ چوہنگ اور بدنام زمانہ ڈاکوﺅں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لاہور کی مختلف ڈویژن ہائے کے تھانہ جات میں متحرک گروہ کا سرغنہ رابری اور سنیچنگ کی ان گنت وارداتوں میں مطلوب اور تھانہ شادمان کا مجرم اشتہاری انتہائی خطرناک ملزم شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،پولیس ٹیم ملزم برریمانڈ جسمانی کو برائے برآمدگی مال مسروقہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقہ تھانہ چوہنگ موضع بھوبتیاں لے جارہی تھی،نامعلوم ملزمان نے پولیس کے زیر حراست اپنے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،ملزم کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شہزاد شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،ملزم اس سے قبل تھانہ گجر پورہ اور کاہنہ کاچھہ میں پولیس سے مزاحمت کا مرتکب رہا ہے، بد نام زمانہ ملزم رابری اور سنیچنگ سے متعلقہ سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں کا سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی تھا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ڈی ایس پی سی سی ڈی چوہنگ ،فاروق اصغر اعوان کے مطابق فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(CCD) ماڈل ٹاﺅن اوربدنام زمانہ ڈاکوﺅں کے درمیان شدیدفائرنگ کا تبادلہ ہوا،بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ، اقدام قتل، رابری،ڈکیتی،نقب زنی اور دوران واردات پولیس ملازمین کو زخمی کرنے جیسی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب خوف کی علامت ملزم محمد ارشد عرف جوکر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا،انسپکٹر عمران یوسف اور ان کی ٹیم ملزم برریمانڈ جسمانی کو برائے برآمدگی مال مسروقہ و اسلحہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقہ تھانہ نشترکالونی لے جارہی تھی،نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی کو چھڑوانے کیلئے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،ملزم کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم محمد ارشد عرف جوکرشدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،ڈی ایس پی(CCD 5) ماڈل ٹاﺅن چوہدری فیصل شریف کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لوگوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شہریوں کو زخمی کرکے فرار ہو جاتا تھا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہلاک ہونے والے ملزم نے باغبانپورہ کے علاقہ میں دوران واردات مقابلہ ہونے پر کانسٹیبل کو فائر مار کر زخمی بھی کیا تھا، ہلاک ملزم اقدام قتل، ڈکیتی و رابری اور پولیس مقابلہ جیسی سنگین جرائم کی 135 سے زائد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا،ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، ڈی ایس پی ( CCD 5) ماڈل ٹاﺅن چوہدری فیصل شریف کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی سی ڈی کوتوالی اوربدنام زمانہ ڈاکوﺅں کے درمیان شدیدفائرنگ کا تبادلہ،بین الصوبائی گینگ کا ایک اورمتحرک رکن،شارع عام رابری، ہاﺅس رابری ،ڈکیٹی،پٹرول پمپ ڈکیٹی،بنک رابری ،نقب زنی کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب خوف کی علامت ملزم(اشتہاری )اظہر عرف اظہری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، انسپکٹر مقصود حیات اور ان کی ٹیم ملزم برریمانڈ جسمانی کو برائےبرآمدگی مال مسروقہ و اسلحہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ تھانہ شفیق آباد لے جارہی تھی،نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی کو چھڑوانے کیلئے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث ملزم کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم اظہر عرف اظہری شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،ڈی ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ 2 دانش رانجھا کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقہ تھانہ گوالمنڈی میں واردات کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا تھا،ہلاک ملزم لوگوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر کیش جیولری لوٹ لیتا تھا ،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا،ہلاک ہونے والے ڈاکو کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں اپریشن جاری ہے بہت جلد ان کو گرفتار کر لیا جائیگا۔
سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے،3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
















