لاہور:(ایم این پی)PSLبراڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کوپاکستان سے بےدخل کردیا گیا،عملے کو لاہور پولیس نے اپنی نگرانی میں واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس بھیجا۔
حکام کے مطابق اقدام بھارتی جارحیت و معاندانہ روئیے کے تناظر میں اٹھایا گیا تاکہ ملکی خودمختاری اور قومی وقار کا دفاع کیا جا سکے،پی سی بی کے مطابق فیصلہ پاک بھارت کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا تاہم لیگ کی براڈ کاسٹنگ پر اقدام کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، بورڈ نے فوری طور پر متبادل براڈ کاسٹرز کا انتظام کر لیا،میچز کے انعقاد اور نشریات میں کوئی خلل نہیں آئے گا اور شائقین کرکٹ کو مکمل تفریح فراہم کی جائے گی۔
PSLبراڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملہ بے دخل


















