پنجاب، مزید 16اضلاع میں نئے سمارٹ سیف سٹیزکاپہلے مرحلے میں آغاز

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبے میں مزید 16اضلاع میں نئے سمارٹ سیف سٹیزکاپہلے مرحلے میں آغاز، مختلف اضلاع میں سمارٹ سیف سٹیز نے کام شروع کر دیا ہے۔سمارٹ سیف سٹیزمیں تعینات ہونیوالے 16ایس پیزکیلئے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ اجلاس میں سمارٹ سیف سٹیز میں تعینات ایس پیز کیلئے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی۔نئے سمارٹ سیف سٹیز گجرات، اٹک ، جہلم ، سیالکوٹ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ ،مری ، جھنگ، ساہیوال، رحیم یار خان ، مظفرگڑھ، ڈی جی خان ، میانوالی ، بہاولپور، ملتان اور سرگودھا شامل ہیں۔6گاڑیاں ورکنگ کرنیوالے سمارٹ سیف سٹیز راولپنڈی ، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں تعینات ایس پیز کیلئے درکار ہیں، 1500سی سی ایک گاڑی کی قیمت 65لاکھ 92ہزار ، 1600سی سی گاڑی کی قیمت 69لاکھ 98ہزار ہے۔ مراسلہ کے مطابق 22پندرہ سو سی سی گاڑیوں کی قیمت 14کروڑ 50لاکھ اور44ہزار روپے،22سولہ سو سی سی گاڑیاں کی قیمت 15کروڑ 24لاکھ 56ہزار ہے ،گاڑیوں کی خریداری کیلئے رواں مالی سال بجٹ کی سپلیمنٹری گرانٹ سے دیئے جائیں گے۔