اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کے پی ٹی میں ہونے والی لوٹ مار کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کے پی ٹی میں لوٹ مار کا جتنا بازار گرم ہے، مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کر سکتا،کے پی ٹی کو ہزاروں ارب کی قومی آمدن سے محروم کیا جارہا ہے، جتنا ریونیو اور آمدن کے پی ٹی سے مل سکتا ہے اتنا کام نہیں ہو رہا، کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کے سارے راستے بند کیے جارہے ہیں۔
کے پی ٹی میں ہونےوالی لوٹ مار کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا:خواجہ آصف
















