ممبئی (مشرق نیوز) انڈین پریمئیر لیگ میں راہول ڈریوڈ کی راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات لگ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کے موجودہ ایڈیشن میں ایک بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے جہاں راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں، اس معاملے کی تحقیقات کیلئے بھارتی بورڈ نے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راجستھان رائلز کے کئی کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے جس نے پاکستان سپر لیگ کے باعث آئی پی ایل کی مقبولیت میں مزید گراوٹ کی ہے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ترجمان نے بھی میچ فکسنگ سے متعلق کمیٹی کی تشکیل اور معاملے پر تحقیقات کی تصدیق کی ہے، انکا کہنا ہے کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور جرم ثابت ہونے پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔
دوسری جانب کرکٹ شائقین اور ماہرین اس واقعہ پر سخت تنقید کر رہے ہیں جبکہ آر آر میچ فکسنگ اور آئی پی ایل 2025 سکینڈل ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔ واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی راجستھان رائلز کے کھلاڑیوں، کوچنگ سٹاف اور دیگر متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ کریگی، اگر الزامات ثابت ہوئے تو ٹیم پر بھاری جرمانے یا دیگر پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔
آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا، فرنچائز پر سنگین الزامات
















