لاہور:(اپنے رپورٹر سے )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے3 وارننگز کے بعد فحاشی پھیلانے والے تھیٹرز پر تاحیات پابندی عائد ہوگی،صوبے بھر میں فحاشی و عریانی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں کلچر رپورٹرز کےساتھ خصوصی نشست ہوئی، ڈی جی پکار تنویر ماجد، ای ڈی الحمرا توقیر کاظمی ،ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد نے بھی شرکت کی۔
وزیراطلاعات نے کہاتھیٹرز پر نیا قانون آئندہ ہفتے متعارف کرایا جا رہا ہے،سنسر بورڈ بھی 2سے 3روز میں ازسر نو تشکیل دیا جائے گا،الحمرا لاہور میں جلد فیملی تھیٹر شروع ہوگا،17 اپریل کو کلچر ڈے منائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود شرکت کریں گی،تھیٹر کو فیملی انٹرٹینمنٹ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ایسے ڈرامے بننے چاہئیں جہاں لوگ بلا خوف و خطر اپنی فیملیوں کےساتھ جا سکیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا محکمے میں اگر کوئی افسر فحاشی پھیلانے والوں کا ساتھ دےگا تو برداشت نہیں کیا جائے گا،خواہش ہے تھیٹر کا نیا قانون تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا جائے کیونکہ پاکستانی سٹیج ڈرامے دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں،میرا مقصد کسی کی تضحیک نہیں بلکہ تھیٹرز میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















