کوئٹہ،پشین:(بیورورپورٹ)کوئٹہ دھماکے کاایک اور زخمی چل بسا،سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج زخمی شخص جاں بحق ہونے سے شہدا کی تعداد4تک جاپہنچی،مزید 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
شہید ہونے والے کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر مہر کو پشین میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
ادھر کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس موبائل کو گزرتے دیکھا جاسکتا ہے ،کالے کپڑوں میں ملبوس دہشتگرد نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا، ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے چہرے پر نقاب اور کیپ پہن رکھی تھی۔
دریں اثنا کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا،متعلقہ ڈیوٹی افسر کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میںقتل، اقدام قتل و دیگر دفعات شامل ہیں۔
کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ درج،ایک اور زخمی چل بسا،شہید کینسر سپیشلسٹ سپرد خاک
















