لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 78 افسران کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پیز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ کی بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر افسران نے ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کرائم کنٹرول اور ایڈمنسٹریشن کو یکساں اہمیت دینے والا ہی کامیاب افسر ہوتا ہے۔ لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، انتظامی امور اور پبلک سروس ڈلیوری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال یقینی بنائیں۔ ماتحت فورس کی استعدادکار، ضروریات اور ویلفیئر کا خاص خیال رکھیں۔ سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، دہشت گردی اور مذہبی منافرت پر قابو پانا پولیس کو درپیش اہم ترین چیلنجز ہیں۔ پنجاب پولیس سرحدی چیک پوسٹوں پر خوارجی دہشت گردوں اور کچہ ایریا میں ڈاکوو¿ں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویڑن،لاہور سمیت صوبہ بھر میں 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں 22 سمارٹ پولیس سٹیشنز تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔95 فیصد سے زائد سمارٹ پولیس سٹیشنز کا سول ورک مکمل ہو چکا ہے اور تزنین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ملتان کے تینوں سمارٹ پولیس سٹیشنز کا 100 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔تمام سمارٹ پولیس سٹیشنز سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول اور ایس او پیز پر فنکشنل ہونگے۔لاہور پولیس کے تمام سمارٹ پولیس اسٹیشنز سرکاری اراضی پر ماضی کی نسبت کم لاگت میں تعمیر کئے جا رہے ہیں اور سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سرکاری اراضی پر 10 سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔قبل ازیں پولیس اسٹیشن ساندہ، ملت پارک، گجر پورہ، کوٹ لکھپت اور اسلام پورہ کرایوں کی بلڈنگز میں تھے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس سٹیشن شالامار، سمن آباد، شفیق آباد، شاد باغ اور جوہر ٹاو¿ن بھی قبل ازیں کروڑوں روپے سالانہ کرایوں کی مد میں ادا کر رہے تھے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سمارٹ پولیس سٹیشنز گنجان آباد علاقوں میں 01 سے 02 کنال اراضی پر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، رحیم یارخان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 02 جبکہ اٹک، گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ میں 01 سمارٹ پولیس سٹیشن تعمیر کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر عثمان انورسے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، سب انسپکٹر عامر کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سب انسپکٹر خرم شہزاد کی پروموشن کی درخواست پر اے ڈی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کا حکم دیا۔ اسی طرح غازی کانسٹیبل محمد عمران کی پروموشن اور مالی امداد کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر اور ڈی پی او اوکاڑہ کو ریلیف کی ہدایات کیں۔ریٹائرڈ کانسٹیبل فرزند علی کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ 04 اے ایس آئیز واجد علی، فتح شیرناصر، امیر صفدر اور محمد نوید کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل خالد حسین کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
پولیس دہشت گردوں ،کچہ ایریا میں ڈاکووں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے:آئی جی پنجاب
















