خیبرپختونخوا میں آپریشن کلین اپ، کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشن کلین اپ کے دوران کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا، پولیس، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کیا، کوہاٹ، ہنگو، کرک کے پہاڑی علاقوں میں آپریشن کلین اپ کیا اور کمانڈر کلیم اللہ سمیت اہم دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا،پولیس کے مطابق پولیس حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے جلا دئیے گئے،آئی جی کے پی نے کہا خیبرپختونخوا سے دہشتگردوں کا خاتمہ مشن ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے والے آخری دہشت گرد کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔