لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ شالیمار گریجویٹ کالج باغبان پورہ لاہور میں پودا لگا کر سیکرٹری ڈاکٹر نعمان جمیل خان اور ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر سید عنصر اظہر نے ٹری فار پاکستان کی مہم کا آغاز کر دیا،حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گورنمنٹ شالیمار گریجویٹ کالج لاہور میں پرنسپل ڈاکٹر ابراہیمنے ٹری فار پاکستان کی زیر صدرات واک اور شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر نعمان جمیل خان سیکرٹری بورڈز اور ڈاکٹر سید عنصر اظہر ڈی پی آئی کالجز تھے۔
مہم کی افتتاحی تقریب میں مہمان اعزاز پروفیسر عبد الحمید ڈائریکٹرآئی ٹی ڈی پی آئی کالجز پنجاب تھے،انہوں نے آگاہی واک کی قیادت کی اور یادگاری پودا لگا کر ٹری فار پاکستان کی مہم کا آغاز کیا،اس موقع پر اساتذہ اور طلبا نے بھی شجر کاری میں حصہ لیا، پروقار افتتاحی مہم کا انتظام و انصرام ڈاکٹر عبد السلیم پروفیسر اشفاق اور ڈاکٹر نعیم گھمن نے کیا تھا،ٹری فار پاکستان مہم کی تقریب کے آخر پر پرنسپل ڈاکٹر ابراہیم نے معزز مہمانوں اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔
ٹری فار پاکستان مہم،گورنمنٹ شالیمار گریجویٹ کالج باغبانپورہ میں شجرکاری مہم و واک
















