فرانسیسی اداکار کیخلاف جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج

پیرس(مشرق نیوز)فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کیخلاف 2خواتین کےساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی سنیما کی مشہور شخصیت ڈیپارڈیو کو حالیہ برسوں میں جنسی زیادتی کے کئی الزامات کا سامنا کرنا پڑا،76 سالہ ڈیپارڈیو مسلسل کسی بھی غلط کام سے انکار کرتے رہے تاہم پہلا کیس ہوگا جس کےلئے مقدمہ چلایا جائے گا۔

ڈیپارڈیو کے وکیل جیریمی اسوس نے کہا مقدمہ جھوٹے الزامات پر مبنی ہے،استغاثہ نے کہا فلم سیٹ پر موجود 2 خواتین پر جنسی زیادتی کے حملے 2021 میں لیس وولٹس ورٹس (دی گرین شٹر) کی فلم بندی کے دوران ہوئے۔