یوم پاکستان ،عیدالفطر، قیدیوں کی سزاوں میں 180 روز کمی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دےدی،سزاوں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی گئی۔

ایک تہائی قید کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد ، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا،بچوں کےساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا دہشتگردی ،قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں ودیگر سزا یافتہ مجرموں پر اطلاق نہیں ہوگا۔