شاہینوں کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، کیویز 5 وکٹوں سے فاتح

ڈونیڈن (مشرق نیوز) میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آوٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

بعدازاں فن ایلین 38، مارک چیمپین ایک اور جیمی نیشم 5 رنز بناکر پویلین لوٹے، تجربہ کار بلے باز ڈیرل مچل نے 14 گیندوں پر 14 رنز بنائے جبکہ مچل ہے 16 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 2 اور محمد علی، خوشدل شاہ، جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جب اوپنر حسن نواز صفر پر آوٹ ہو گئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کو تیسرا نقصان 50 رنز پر ہوا جب عرفان خان 11 نرز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی تیسری کے بعد چوتھی وکٹ 52 پر گرگئی، خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پرگری، کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر46 رنز بناکر آوٹ ہوگئے جس کے بعد شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری، جہانداد خان صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گری، عبدالصمد 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث روف ایک رن بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز، جیمز نیشم اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں میزبان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول کرکٹ گراو¿نڈ میں بارش کے باعث آوٹ فیلڈ گیلی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا، امپائرز نے میچ 15،15 اوورز تک محدود کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراو¿نڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔