صنعتی کاروبار دستاویزی ،آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کیلئے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی،ویڈیو نگرانی کیلئے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا، ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006میںترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیا ءکی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی، مقصد کیلئے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا، سینٹرل کنٹرول یونٹ ایف بی آر کو پیداوار پر رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا، پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے قانونی کاروائی کی جا سکے گی۔

ایف بی آر کے مطابق مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سے نہیں نکل سکے گا، کاروباری احاطے میں پروڈکشن مانیٹرنگ کے آلات لائسنس یافتہ وینڈر کے ذریعے نصب ہوں گے،مجاز وینڈر ٹیکنالوجی کو وقتا فوقتا اپ گریڈ بھی کرے گا۔