اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد،آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس پر گیس ٹیرف فوری نافذ کرنے کامطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی لگانے کی شر ط بھی رکھ دی،حکومت 1200 ارب کے بینک قرض سے 300 ارب سیٹل کرے گی،بجلی پر 2.80 روپے یونٹ سر چارج لگا کر 5 سال میں قرض کی وصولی کا منصوبہ بنا لیا گیا ،نیب اصلاحات پر آئی ایم ایف نے حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔
دریں اثنا عالمی مالیاتی فنڈ نے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی ،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی و زرعی شعبے کےلئے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے بھی انکار کر دیا ،آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی گردشی قرضے پر قابو پانے کےلئے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب قرضہ10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا ،معاہدہ طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق رئیل سٹیٹ، پراپرٹی، مشروبات اور تمباکو سیکٹر کو ریلیف دینے کی تجویز ہے، آئی ایم ایف کی منظوری سے ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا،ری ٹیل سمیت مختلف شعبوں سے 250 ارب ٹیکس وصولی کا پلان ہے، تاجر دوست سکیم اور کمپلائنس رسک مینجمنٹ سمیت انتظامی اقدامات سے ٹیکس جمع ہوگا تاہم تمام اقدامات کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔
حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول، سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
















