چیمپئنز ٹرافی ،بھارت کینگروز کو پچھاڑ کرفائنل میں پہنچ گیا


دبئی:(ایم این پی)بھارت نے کینگروز کو پچھاڑ کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونےوالے بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 264 پر ڈھیر ہوگئی،کپتان سٹیو سمتھ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، ایلکس کیری 61 رنز بناکر نمایاں رہے،بھارت کے شامی 3، جدیجا اور ورون چکرورتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،ویرات کوہلی نے 84 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے،آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ،ناتھن ایلس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل بدھ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی میں ہوگا۔