لاہور: (سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کااعلان، 4بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا گیا،رضوان،بابر ٹی 20،شاہین،حارث رﺅف ون ڈے سکواڈ سے آﺅٹ،سلمان علی آغا ٹی 20کے کپتان مقرر، شاداب خان نائب ہوں گے۔
ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاسلمان ، شاداب کو کپتان ،نائب مقرر کرنے کا فیصلہ آنے والے 2 بڑے ٹورنامنٹس ٹی 20 ایشیا کپ2025(ستمبر 2025) اورورلڈ کپ (فروری مارچ 2026) کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ، رضوان ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
دورہ نیوزی لینڈ ٹی 20سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رﺅف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ،ایم علی، ایم حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں ۔
ون ڈے سکواڈ میں رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، ایمعلی، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں، اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشورے پر دونوں فارمیٹ کےلئے زیر غور نہیں لایا گیا۔
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 4بڑے کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ
















