لاہور (مشرق نیوز) افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شہیدی نے کہاہے کہ ہمیں اب بھی امید ہے اور انگلینڈ بڑی کامیابی حاصل کریگا۔چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا اور کینگروز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئے۔افغانستان اب اسی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے جب جنوبی افریقا کو انگلینڈ کے ہاتھوں 207 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہو۔تاہم افغان کپتان حشمت اللہ شہیدی کا کہنا ہے کہ ہمیں اب بھی امید ہے کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرجائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آسٹریلیا کے خلاف 300 سے زائد سکور کرنا چاہئے تھا لیکن ہم نے بولنگ میں بھی مایوس کن آغاز کیا جس کی وجہ سے آسٹریلیا نے پاور پلے میں 90 رنز بنالئے۔حشمت اللہ شہیدی نے کہا کہ آسٹریلیا نے مڈل اوورز میں اچھی بولنگ کی، 270 ایک اچھا سکور تھا ہم نے بولنگ میں اچھی شروعات نہیں کی۔افغان کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا نے پاور پلے کا فائدہ اٹھایا ہم اس سے سیکھیں گے۔
ہمیں اب بھی سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں ہیں: افغان کپتان حشمت اللہ شہیدی
















