لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی دو پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں نہ دیکھ کر حیران ہوگئے۔سابق ہیڈ کوچ جیسی گلیسپی کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ عرفان خان نیازی اور سفیان مقیم کی شمولیت سے دفاعی چیمپئنز کو جاری چیمپئنز ٹرافی میں خاطر خواہ فائدہ ہوسکتا تھا۔حالیہ انٹرویو میں گلیسپی نے دونوں کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر حیرت کا اظہار کیا اور خاص طور پر عرفان نیازی کی ہارڈ ہٹنگ اور فیلڈنگ کی تعریف کی۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ عرفان نیازی پاکستان میں ہارڈ ہٹر اور کلین سٹرائیکرز میں سے ایک ہیں، وہ بہترین فیلڈر بھی ہیں میں یقین نہیں کرسکتا کہ انہیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے منتخب نہیں کیا گیا۔سابق آسٹریلوی لیجنڈ نے سپنر سفیان مقیم کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور انہیں پاکستان ٹیم کیلئے اہم اثاثہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم بہت باصلاحیت کرکٹر ہے جسے اگر صحیح مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں۔
جیسن گلیسپی عرفان نیازی اور سفیان مقیم کو قومی سکواڈ میں نہ دیکھ کر حیران
















