ججز کی تقرریاں وقت کی اہم ضرورت ہیں،صدر سپریم کورٹ بار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر سپریم کورٹ بار نے کہاہے نئے ججز انصاف کی بروقت اور موثر فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے صدر سپریم کورٹ بار نے ملاقات کی، صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میر عطا لانگو بھی موجود تھے،اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں میں عدلیہ کی مجموعی کارکردگی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدرسپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ،چیف جسٹس عامر فاروق کے موثر اقدامات کو سراہا،میاں روف عطا نے کہاجوڈیشل کمیشن کی جانب سے حالیہ تقرریاں وقت کی اہم ضرورت ہیں،نئے ججز انصاف کی بروقت اور موثر فراہمی میں معاون ثابت ،عام شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائیں گے۔