جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور (مشرق نیوز) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ۔ جمعہ کو جنوبی افریقہ کی ٹیم براستہ دبئی نجی ایئر لائن سے لاہور پہنچی اور مکمل آرام کر نے کے بعد کل ہفتہ سے پریکٹس سیشن کا آغاز کریگی، جنوبی آفریقہ کی ٹیم ساڑھے بارہ بجے سے ساڑھے چار بجے تک ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں پریکٹس کرے گی۔