لاہور (مشرق نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی بروقت تکمیل میں حصہ لینے والے ہرفرد کا شکر گزار ہوں، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے باوجود ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا۔قذاقی سٹیڈیم لاہور کے تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ آج کا پاکستان کیلئے بہت خوشی اور فخر کا دن ہے، قذافی سٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہر فردکاشکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور تعمیر کیلئے دن رات کام کیا گیا، میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے باوجود ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا، پی سی بی حکام نےدن رات ایک کرکے قذافی سٹیڈیم کی تعمیر مکمل کی۔ انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا شمار دنیا کے بہترین اور خوبصورت اسٹیڈیمز میں ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ رضوان کی قیادت میں چیمپئز ٹرافی جیتیں گے، رضوان ایک بہترین اور محنتی کپتان ہیں۔اس سے قبل کپتان رضوان نے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہے، قوم کو اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔
قذافی سٹیڈیم کی بروقت تکمیل میں حصہ لینے والے ہرفرد کا شکر گزار ہوں، محسن نقوی
















