لاہور: ( ایجوکیشن رپورٹر ) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام 2 روزہ 8 ویں ورلڈ”اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس“کے پہلے روز بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامائزیشن کے باب میں مساوات اور اجتماعی بہبود پر مبنی مالیاتی نظام کا قیام پہلا قدم ہے،انھوں نے معاشی مسائل کے پائیدار حل اور اقتصادی استحکام کےلئے ”قومی اسلامی مالیاتی ترقیاتی فنڈ“قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا بینک، جامعات،مستند معاشی ماہرین اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے کلیدی شراکت دار ہوں اور اس میں اسلامی مالیاتی نظام پر تحقیق کرنےوالے اداروں کو بھی شامل کیا جائے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدیننے کہا سودی نظام معیشت کے خاتمہ کے بغیر انسانی بہبود اور منصفانہ معاشی نظام کا قیام ناممکن ہے، کانفرنس میں 22 ممالک سے نامور ماہرین ،محققین اور ریسرچ سکالرز نے شرکت کی، کانفرنس کے آغاز میں برونائی دارالسلام کے نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر اسحاق بھٹی نے کانفرنس کا تعارف پیش کیا جبکہ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا منہاج یونیورسٹی میں اسلامی معاشیات پر عالمی کانفرنس کا انعقاد جدید دور میں اسلامی معاشی نظام کی افادیت کو اجاگر کرنے اور عالمی سطح پر اس کے فروغ کےلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
سودی نظام کے خاتمے بغیر انسانی منصفانہ معاشی نظام کا قیام ناممکن ہے،حسین محی الدین
















