لاہور: (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر و دیگر افسران نے شرکت کی،صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پانچ سالہ سٹرٹیجی، جاری سالانہ ترقیاتی منصوبوں 2024-25 پر جاری پیشرفت اور ADP 25-26 میں شامل منصوبہ جات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری محکمہ ڈاک رضوان نصیر نے اس موقع پر مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ بھی دی۔
سلمان رفیق نے کہاایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے 57 قیمتی انسانی زندگیاں بچا چکے ہیں۔ موٹر وے ایمبولینس سروس 74 انٹرچینجز اور 1588 کلومیٹر پر ریسکیو سروسز کی فراہمی کیلئے بالکل تیار ہے۔ چیف منسٹرز انٹرن شپ پروگرام کے تحت 2593 انٹرنز پنجاب ایمرجنسی سروسز میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،ریسکیو کیڈٹ کور پروگرام کے تحت کالجز اور یونیورسٹیز میں طلباءتربیت حاصل کر رہے ہیں،پنجاب کی یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں بنائی جارہی ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز کی استعداد کار کو بہتر بنانے کیلئے ٹاونز کی سطح تک پھیلاو، ہیومن ریسورس ریکروٹمنٹ، رورل ایریا میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم پراجیکٹ، کمیونٹی سیفٹی پروگرام پنجاب اور ریسکیو اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ کی بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے جاری پراجیکٹس اور اے ڈی پی پراگریس پراطمینان کا اظہار کیا۔
پنجاب بھر میں یونین کونسل سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں بنائی جارہی ہیں،سلمان رفیق


















