وزیراعلیٰ، یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم، مزید 5 ملزمان گرفتار، اب تک 17 مقدمات کا اندراج

لاہور (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور یو اے ای صدر کے بارے میں سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی کرنے والے مزید 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری اور ڈپٹی ڈائریکٹرز زوار احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر یو اے ای کیخلاف مہم چلانے پر اب تک 17 مقدمات درج ہوئے ہیں، گرفتار ہونیوالوں میں 18افراد شامل ہیں جبکہ 4 روز میں 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ان افرادنے ان پر کمنٹس کیے وہ بھی ایف آئی اے کے ملزم ہیں، ان ملزمان کو پانچ سے سات سال تک سزا ہوگی، اس حوالے سے ملزمان کی 4 کیٹگریز بنائی گئی ہیں، تصاویر بنانے والے،شیئر کرنیوالے، لائک اور کمنٹ کرنیوالو ں کو بھی پکڑا جائے گا، سائبر کرائم کے حوالے سے قوانین کو مزید سخت بنارہے ہیں،جو لوگ پاکستان کیخلاف ملک سے باہر بیٹھ کر شر پسندی کر رہے ہیں، انہیں پاکستان لائیں گے، شہباز گل اور عادل راجہ جیسے ملزموں کو پاکستان لانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم نے کہا لاہورمیں 6 ، فیصل آباد میں 5 ، گوجرانوالہ 1،ملتان میں 2، پشاور میں 3 اور ایبٹ آباد میں ایک مقدمہ درج ہوا، ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور 8 جوڈیشل ہوگئے ہیں۔