لاہور: ( ) کرکٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیار ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا صائم ایوب کی رپورٹس تو یہی ہیں چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹھیک ہو جائیں گے، آپ سب بھی دعا کریں وہ جلدی ٹھیک ہوجائیں۔
باؤلنگ پر کافی کام کیا جس کے نتائج اچھے آئے، بیٹنگ میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے پر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی، انٹرنیشنل سٹیڈیمز میں لوگ قریب سے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہیں، یہاں پر بھی اب شائقین اپنے سٹارز کو قریب سے دیکھ سکیں گے جو کافی اچھا ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا لمبا سیزن کھیل کر آئے اور آگے بھی لمبا سیزن ہے تو تیاری اچھی ہے، چیمپئنز ٹرافی دماغ میں ہے لیکن پہلے ویسٹ انڈیز سیریز چل رہی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیار ہیں:سلمان علی آغا
















