ٹخنے میں فریکچرکی تصدیق ،صائم ایوب کئی ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر

کیپ ٹاون(ایم این پی)جارح مزاج اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب کئی ہفتوں کےلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے۔

ایم آر آئی رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دےدیا۔

ذرائع کے صائم ایوب ٹیم کےساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد سب کےساتھ وطن واپس آئیں گے۔