سولرائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کا آغاز ،کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکرینگے،مریم نواز

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)2025کی نئی خوشخبری، وزیر اعلیٰ پنجاب سولرائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کاآغاز کردیا گیا،مریم نواز کی ہدایت پر زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کےلئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی،8ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے۔

حکومت زرعی ٹیوب ویل کی سولر ائزیشن کےلئے 9ارب کی سبسڈی دے گی،10کلو واٹ تک 5لاکھ، 15کلو واٹ تک ساڑھے 7لاکھ او ر20کلوواٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولر ائزیشن کےلئے 10لاکھ سبسڈی دی جائے گی،کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزشن کےلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاکسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے،ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے،زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی ،ن لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتاہے۔