لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب میں پولیو وائرس کے پھیلا میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا، گزشتہ سال کی نسبت رواں برس پولیو وائرس ماحولیاتی نمونوں میں 518گنا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق 68بار پنجاب میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، سب سے زیادہ لاہور سے 26مرتبہ پولیو وائرس ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا، 2023 میں صرف 11بار پنجاب میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پنجاب میں پولیو وائرس کی موجودگی صرف تین اضلاع میں تھی، مگر رواں برس پنجاب میں پولیو وائرس کے مثبت نمونوں کی موجودگی 16اضلاع میں پائی گئی ہے جن میں لاہور کےساتھ راولپنڈی، گوجرانوالہ، اٹک، چکوال، میانوالی، گجرات بھی شامل ہیں۔ترجمان انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق مثبت ماحولیاتی نمونے پنجاب کے مقامی نہیں، دیگر صوبوں سے آنیوالے افراد کی وجہ سے نمونے مثبت آئے، بچوں میں انسداد پولیو قطرے پلانے کی تعداد میں اضافہ کیا گیاہے۔
پنجاب میں پولیو وائرس کا خوفناک پھیلاو،رواں سال ماحولیاتی نمونوں میں 518گنا اضافہ
















