لاہور:(سٹاف رپورٹر)پروفیشنل گروپ کو عبرتناک شکست ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے انتخابات 2025میں ورکرز اتحاد گروپ نے کلین سویپ کردیا۔
ورکرز اتحاد گروپ کے عدنان شوکت 284ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے ،مدمقابل میڈیا پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار نصیب تبسم244 ووٹ حاصل کرسکے۔
سینئر نائب صدر کیلئے ورکرز اتحاد گروپ کے قمر نے 262ووٹ حاصل کرکے اپنے مدمقابل آفتاب کو شکست دی ،نائب صدر خاقان 272، جنرل سیکرٹری طاہر 292، ایڈیشنل سیکرٹری شہباز 275، فنانس سیکرٹری خرم علی 276، جنرل سیکرٹری طاہر 292، پریس سیکرٹری عرفان 269ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔
گورننگ باڈی کیلئے ورکرز اتحاد گروپ کے فاروق سعید، عامر شہزاد، آصف کھوکھر، فراز زیدی، ہارون بٹ، ریاست علی اور وحید توفیق نے کامیابی سمیٹی، میڈیا پروفیشنل گروپ کے صرف رزاق گورننگ باڈی کیلئے کامیابی حاصل کرسکے۔
روزنامہ مشرق لاہور کے یونٹ چیف و انچارج کمپیوٹر سیکشن فضل عباس، عابد حسین دانش، عمر فاروق، سہیل احمد ،خرم اقبال، امام بخش ،اطہر عباس، کاشف علی ودیگر نے ورکرز اتحاد گروپ کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔
MWO کے انتخابات میں ورکرز اتحاد گروپ کا کلین سویپ ،عدنان شوکت صدر منتخب
















