اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان علما کونسل نے امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے پاکستان بلیک میل ہوگا اور نہ ہی کسی قسم کا دباوقبول کرےگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہراشرفی نے کہاسیاسی و مذہبی اختلاف ہوسکتے لیکن پاکستان کیلئے سب ایک ہیں ، پاکستان بلیک میل ہوگا نہ ہی کسی قسم کا دباو قبول کرےگا،اندرونی معاملات میں مداخلت کے معاملے پر اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے،کسی قسم کی امریکی پابندیاں ناقابل قبول ہیں، بانی پی ٹی آئی کے دورمیں بھی فوجی عدالتیں تھیں اور لوگوں کو سزائیں ہوئیں،پاکستان خود مختار ملک ہے۔
پاکستان بلیک میل ہوگا اور نہ ہی کسی قسم کا دباو قبول کرےگا،علماءکونسل
















