لاہور (ہیلتھ رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 1092 نئے کنسلٹنٹس کی بھرتیوں کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوا دی،45 مختلف سپیشلٹیز میں کنسلٹنٹس کی بھرتیوں کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوائی گئی ہے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے 1092 نئے کنسلٹنٹس کی بھرتیوں کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوانا انتہائی خوش آئند ہے۔ حال ہی میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 3000 نرسوں کی بھرتیوں کا عمل مکمل ہوا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ایچ آر کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودنے کہاکہ نئے ڈاکٹرز اور نرسوں کی بھرتیوں سے ہیلتھ سروس ڈلیوری اور پیشنٹ کیئر میں واضح بہتری آئے گی۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
نئے کنسلٹنٹس کی بھرتیوں کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوا دی: سلمان رفیق
















