ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ملزم گرفتار، شواہد برآمد

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ملزم گرفتار،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی نے موبائل فون و دیگر شواہد برآمد کر لیے۔

حکام کے مطابق ریاستی اداروں کےخلاف پروپیگنڈے میں ملوث ملزم الیاس اعوان کو چھاپہ مار کر راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا،ملزم افواج پاکستان کےخلاف پروپیگنڈے اور ریاستی اداروں کےخلاف سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث تھا،قبضے سے موبائل فون و دیگر شواہد برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔