لاہور: ( ) نامور قوال عزیز میاں قوال کو دنیا سے رخصت ہوئے 24 برس بیت گئے۔
عزیز میاں 17 اپریل 1942ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، اصل نام عبدالعزیز اور میاں تکیہ کلام تھا، جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے بعد میں نام کا حصہ بن گیا۔
پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور قوالی کے شعبہ کا چناؤ کیا۔
عزیز میاں قوال نے سیکڑوں قوالیاں گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔
اپنے منفرد، بھاری بھر کم اور بارعب انداز گائیکی کے باعث عزیز میاں قوال پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی دیگر ممالک میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے 1989ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔
عزیز میاں 6 دسمبر 2000ء کو 58 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد دنیا کو الوداع کہہ کر اپنے مداحوں سے جدا ہوگئے مگر فن، آواز اور پیغام ہمیشہ کیلئے امر ہو گیا۔
عزیز میاں قوال کو رخصت ہوئے 24 برس بیت گئے
















