ملتان،اسلام آباد: (بیورورپورٹ،ایم این پی) پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج اپنے سرسجا لیا۔
قومی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں10وکٹوں سے فتح سمیٹی ،گرین شرٹس نے 140 رنز کا ہدف 10.2 اوورز میں پورا کر لیا، بنگلہ دیش نے7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے ،پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے بابر 2، سلمان اور مطیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم ودیگر اہم شخصیات نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،خصوصی کھلاڑیوں نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا،کھیل سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی شمولیت بڑھانا ہوگی۔
بنگلہ دیش کو شکست، پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجالیا
















