پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاہے وفاق سے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے سارے پیسے نہیں ملے،معاملے پر مناظرے کےلئے بھی تیار ہیں۔
سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا وفاق درکار 40 ارب نہیں دے رہا ، پولیس ، سی ٹی ڈی کےلئے 20 نئی گاڑیاں، کٹس اور 16 ڈرونز خرید رہے ہیں ، سنائپر گنزکی خریداری بھی کررہے ہیں ،فنڈز میں رقم ٹرانسفر ہو جائےگی،گورنر کوضلع کرم کے واقعات پر اے پی سی بلانے کا اختیار نہیں،صوبے کے امن کےلئے اے پی سی میں بلاوں گا ،گورنر خیبر پختونخوا پرچی کے ذریعے آیا،پیچھے نہیں چل سکتا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہااپیکس کمیٹی میں وزیراعظم نے کہا کے پی میں سی ٹی ڈی فعال نہیں، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی کارکردگی بہت بہتر ہے، قربانیاں دےکر ملک میں دہشتگردی کا پھیلاو روک رہے ہیں ،صوبے سے تعلق رکھنے والے تمام فورسز کے شہدا کو پلاٹ دینگے، شہدا کے بچوں کیلئے پولیس میں نوکریوں کا کوٹہ بڑھا دیا ،سی ٹی ڈی نے ہزاروں دہشتگرد کارروائیاں ناکام بنائیں، پراسیکیوشن کا نظام بہتر بنا رہے ہیں، آئندہ ہفتے پراسیکیوشن میں مزید لوگوں کو شامل کیاجائےگا، زیرحراست ملزموں کی اصلاح بہت ضروری ہے،علی امین گنڈا پور نے کہاپی ٹی آئی حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہترہوئی،فرانزک لیب بہترین ہوچکی اب کسی سے مدد کی ضرورت نہیں۔
وفاق سے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے سارے پیسے نہیں ملے،علی امین گنڈا پور
















