پاکستان بھی بھارت میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا،3سالہ نیا فارمولہ تیار

دبئی،لاہور: (سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)پاکستان بھی بھارت میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا،آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو فارمولہ ماننے کامشورہ دےدیا۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ ووٹنگ مرحلے سے پہلے ہی حل ہونے کی امید ہے،بھارتی بورڈ نے پاکستان کے فارمولے پر اتفاق کیا تو معاملہ ووٹنگ پر نہیں جائے گا،نئے فارمولے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کرنا ہے پھر بات آگے بڑھے گی اور تینوں فریق نئے فارمولے کے کسی نتیجے پر پہنچے تو ممکن ہے بورڈ میٹنگ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

ممکنہ طور پر فارمولہ طے پانے پر بورڈ ممبرز کو آگاہ کردیا جائے گا، فارمولے کو ہائبرڈکی بجائے کوئی اور نام دیاجائےگا،فارمولہ چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہوگا اور 3 برس تک رہے گا ،بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا،بھارت کی طرح پاکستان بھی انڈیا میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا،کا مقصد پاکستان کی جانب سے قانونی کارروائی سے بچنا ہے۔