لاہور (مشرق نیوز) نامور اداکارہ و ماڈل زینب رضا نے کہا ہے کہ غصے کی حالت میں دل کرتا ہے کہ کسی کا سر پھاڑ دوں، لیکن یہ بھی اچھی بات ہے کہ میں بہت جلد غصے کی حالت سے باہر آجاتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں زینب رضا نے کہا کہ غصے کی حالت میں لوگوں کی مختلف حالت ہوتی ہے اور یہ فطرتی عمل ہے ۔ جب میں بھی غصے میں ہوں تو دل میں یہی سوچ آتی ہے سامنے والا کا سر پھاڑ دوں لیکن ایسا کرتی نہیں ۔ میں جلد ہی غصے کی حالت سے باہر آ کر معمول پر آ جاتی ہوں جسے میں ایک اچھی عادت سمجھتی ہوں۔ زینب رضا نے کہا کہ آج کل بننے والے ڈراموںمیں وہی دکھایا جارہا ہے جو معاشرے میں ہو رہا ہے ، ڈرامے معاشرے کا عکاس ہوتے ہیں جسے کہانی کی صورت میں سامنے لایا جاتا ہے اس لئے بلا وجہ تنقید کا کوئی جواز نہیں ۔
غصے کی حالت میں دل کرتا ہے کسی کا سر پھاڑ دوں: اداکارہ و ماڈل زینب رضا
















