غفلت برتنے پر ایم ایس سید مٹھا ہسپتال عہدے سے فارغ

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)ادویات کی مفت فراہمی کے پراجیکٹ میں غفلت برتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس سید مٹھا ہسپتال ڈاکٹر کاشف شہزاد ورک کو عہدے سے ہٹادیا ،سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق ایم ایس سید مٹھا ہسپتال ڈاکٹرکاشف شہزاد ورک کوعہدے سے ہٹا کر محکمے میں رپورٹ کرنے کاحکم دےدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ایس جنرل ہسپتال لاہور پروفیسرڈاکٹرفریاد ، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک اٹیلیئن برن سینٹر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان ، انسٹی ٹیوٹ آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز نشترملتان پروفیسرراشد قمرکو ناراضگی کامراسلہ بھی لکھ دیا گیا۔