بھارتی دباو ،آئی سی سی نے ٹرافی ٹور سے آزاد کشمیر کو نکال دیا
دبئی،لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)بھارتی دباو پر آزاد کشمیر کو ٹرافی ٹور پروگرام سے نکال دیاگیا، آئی سی سی نے پاکستان میں ٹرافی ٹور کے 3شہر سکردو، ہنزہ اور مظفر آباد نکال دئیے۔
ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی ،ٹیکسلا، خان پور، ایبٹ آباد، مری اور نتھیا گلی لے جایا جائے گا، 22 سے 25 نومبر تک نمائش کراچی میں ہوگی،ادھر پی سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا نظر ثانی شدہ شیڈول آئی سی سی ، پی سی بی نے متفقہ طور پر ترتیب دیا، ٹرافی ٹور کے پہلے شیڈول کی بھی آئی سی سی نے منظوری دی ۔


















