ایڈیلیڈ: ( ) قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی اکیڈمی کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا۔
کھلاڑیوں نے جیسن گلیسپی کے ہمراہ اکیڈمی میں وقت گزارا اور موجود ٹریننگ سینٹر کا جائزہ لیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے دستیاب باؤلنگ مشینز سمیت سہولتوں کی تعریف کی اور اکیڈمی کی دکان سے کرکٹ کا سامان بھی خریدا۔
کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، عامر جمال اور عرفات منہاس شامل تھے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا جیسن گلیسپی اکیڈمی کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ
















