لاہور(ایم این پی)پاکستانی کیوئسٹ آصف نے تیسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کاتاج اپنے سر سجالیا۔
42 سالہ آصف نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں بطور وائلڈ کارڈ کوالیفائر انٹری لی اور کوالیفائنگ راونڈ جیتنے کے بعد مین راونڈ اور پھر ناک آوٹ راونڈ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فائنل میں آصف کا مقابلہ ایران کے پلیئر علی غاراگوزلو سے تھا، بیسٹ آف 9 فریم کے فائنل کا پہلا فریم آصف نے 25-70 کے اسکور سے اپنے نام کیا، دوسرے فریم میں علی نے کم بیک کیا اور 7 کے مقابلے میں 94 پوائنٹس لےکر مقابلہ ایک، ایک سے برابر کیا۔
تیسرا فریم آصف نے 08،62 کے سکور کے ساتھ جیت کر میچ میں 2-1کی برتری لی، چوتھے فریم میں آصف نے حریف کو ایک گیند بھی پوٹ کرنے کا موقع نہ دیا اور 106 کا کلیئرنس بریک کھیل کر سکور اپنے حق میں 3-1کردیا ۔
پانچویں فریم میں بھی آصف کا پلہ بھاری رہا ،12 کے مقابلے میں 82 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے برتری کو مزید مستحکم کیا، خسارے کے بعد ایرانی کیوئسٹ نے کچھ مزاحمت دکھائی، چھٹا اور ساتواں فریم جیتا لیکن آٹھویں فریم میں آصف نے 93 کے بریک کےساتھ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی کیوئسٹ آصف نے تیسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کاتاج اپنے سر سجالیا
















