لاہور:(اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کیلئے اورنج لائن، میٹرو بس میں سفر مفت کردیا۔
میٹرو بس اتھارٹی انتظامیہ کے مطابق ہمت کارڈ رکھنے والے خصوصی افراد مفت سفر سے مستفید ہوسکیں گے، ہمت کارڈ دکھا کر ٹکٹ بلامعاوضہ حاصل کیا جا سکے گا،خصوصی افراد کےلئے سفری سہولت ہفتے کے ساتوں روز موجود ہوگی،ہمت کارڈ رکھنے اور دکھانے والوں کو مکمل فری سفری سہولیات فراہم کررہے ہیں۔
خصوصی افراد کیلئے اورنج لائن، میٹرو بس میں سفر مفت
















