غزہ : اسرائیل کی 5 منزلہ عمارت پر بمباری، 93 فلسطینی شہید ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

غزہ (مشرق نیوز) اسرائیل کی5منزلہ عمارت پر بمباری، 93 فلسطینی شہید ہو گئے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح ایک بار پھر بیت الہیہ شہر میں قائم رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک 93 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور 17 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے،عرب میڈیا کے مطابق عمارت میں 200 سے زائد افراد موجود تھے، فلسطینی میڈیا کے مطابق اس بم باری کے نتیجے میں 40 سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں، اسرائیلی بم باری میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔