اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم عمران خان ، بشریٰ پر توشہ خانہ کیس 2 میںفرد جرم عائد نہ ہوسکی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران خان ، بشریٰ کیخلاف توشہ خانہ کیس 2کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید نے بشریٰ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مو¿قف اپنایاضمانت ملنے کا مطلب یہ نہیں ملزم ٹرائل کیلئے عدالت پیش نہ ہو، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بشریٰ کے دستخط بھی موجود نہیں، توشہ خانہ کیس 2 کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے، عدالت نے بشریٰ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کر دیا،بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ٹو میں وکیل مقرر کرنے کےلئے عدالت سے وقت مانگ لیا، عمران خان کی جانب سے مشاورت کےلئے 4وکلاءکے نام بھی عدالت کو دیئے گئے جن میں بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سلمان صفدر شامل ہیں، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو وکلاءسے مشاورت کےلئے 31 اکتوبر کا وقت دے دیا،عدالت نے جیل انتظامیہ کو وکلاءکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جمعرات کو دن تین بجے ایک گھنٹے کی ملاقات کرائی جائے، وکلاءمقرر کرنے کےلئے آخری موقع دیا جا رہا ہے، آئندہ سماعت پر اگر وکیل مقرر نہ کیے گئے تو عدالت سرکاری وکیل مقرر کر دے گی،بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان ، بشریٰ کیخلاف توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی،علاوہ ازیں پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے بشریٰ کی مقدمات کی تفصیل کےلئے کیس کی سماعت کی،وکیل نے کہا بشریٰ کےخلاف چاروں صوبوں میں مقدمات درج ہیں لیکن مقدمات معلوم نہیں، تفصیل فراہم کرکے گرفتار نہ کیا جائے،جسٹس شکیل احمد نے کہا میرا خیال ہے خیبرپختونخوا میں کوئی مقدمہ نہیں ہوگا، وکیل نے کہا جی، خیبر پختونخوا میں نہیں اس لیے یہاں آئی،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا اگر یہاں کوئی کیس نہیں تو کیا ہم حفاظتی ضمانت دے سکتے ہیں، وکیل نے کہا قانون اور آئین ہر شہری کو تحفظ کا یقین دلاتا ہے، پشاور ہائیکورٹ نے پہلے بھی حفاظتی ضمانت دی ہیں،عدالت نے نیب اور ایف آئی اے سمیت تمام اداروں سے مقدمات کی تفصیل طلب کرلی، سابق خاتون اول نے ضمانت ملنے کے بعد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئی جبکہ راہداری ضمانت کی درخواست بھی واپس لے لی گئی،ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کیخلاف 190 پاو¿نڈز کیس میں ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے ایک بار پھر روکتے ہوئے سماعت10روز کیلئے ملتوی کر دی۔
توشہ خانہ کیس 2، عمران خان کو وکیل مقرر کرنے کی آخری مہلت، پشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ کو گرفتار نہ کرنے کاحکم
















